ہلال احمر

ہلال احمر پاکستان کا مراکش زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) ہلال احمر پاکستان نے مراکش زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے مراکش میں آنے والے بدترین زلزلہ سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہلال احمر پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کے ساتھ ہے، ہلال احمر پاکستان کی جانب سے تمام ممکنہ مدد فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سردار شاہد احمد لغاری نے مزید کہا کہ مراکو ریڈکریسنٹ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، ریلیف اور متاثرین کی بحالی میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ 120 سالہ تاریخ کا یہ بدترین زلزلہ ہے، 6.8 شدت کے اس ہولناک زلزلہ سے 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں اور 3 لاکھ کے قریب لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ سینکڑوں زخمی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے