مریم نواز

اب بہت دیر ہو چکی، عمران خان کی خالی دھمکیاں اب کسی کام کی نہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئےہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا،  مریم نواز نے کہا کہ  غصہ، اشتعال، دھمکیاں، گالیاں اور زبان درازی۔ عمران خان!  گھبرا گئے ہونا؟اپنا انجام دیکھ کر گھبراؤ نہیں، ڈرامہ بازی بند کرو، یہ دن تو آنا ہی تھا۔

تفصیلات کے مطابق  سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ  عمران خان نے پاکستان کو تباہی و بربادی کے گڑھے میں پھینک دیا ہے، آج چاروں طرف غربت، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی اور دہشتگردی کا راج ہے، قوم تمہاری نااہلیت، جہالت اور کھلنڈرے پن کی بہت قیمت ادا کرچکی ہے، مزید کی کوئی گنجائش نہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ  اپنی ناکامیوں کا الزام نہ اپوزیشن کو دو نہ دوسرے ممالک کو، سازش کا واویلا کر کےتم قوم کو بےوقوف نہیں بنا سکتے۔ آنکھیں کھول کے دیکھو! تمھاری جماعت کے بخیے ادھڑ رہے ہیں اور اس کی ذمہ دار نا اپوزیشن ہے اور نا کوئی ملکی یا غیر ملکی سازش، اس کے ذمہ دار آپ خود ہیں۔ آپ کو یہاں تک لانے کی ذمہ دار آپ کی گندی زبان ہے،آپ کا تکبر اور غرور ہے اور اپنے ممبران کو احترام نا دینا ہے،

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے