مولانا فضل الرحمن

گوجرانولہ واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ گوجرانولہ واقعہ پنجاب کی حدود میں پیش آیا جہاں پی ٹی آئی کی اپنی حکومت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو پی ٹی آئی کارکن نے پکڑ کے پنجاب پولیس کے حوالہ کیا پنجاب پولیس نے ہی ملزم سے بیان لیا جس میں ملزم نے اعتراف جرم کیا کہ عمران دین کی توہین کے مرتکب ہوئے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے رفقا بلاتحقیق وزیراعظم، رانا ثناءاللہ پر الزام لگا کر اشتعال پھیلارہے جس سے معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ضروری ہو گئی ہے تاکہ قوم کو اصل حقائق سے باخبر رکھا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، کل کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھا کر ملک و قوم کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے