انوار الحق کاکڑ

گوجرانوالا کی عدالت نے نگران وزیراعظم کو طلب کرلیا

لاہور (پاک صحافت) گوجرانوالا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی سماعت میں سول جج نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن پر سماعت سول جج محمد اویس کی عدالت میں ہوئی۔ درخواست 16 ستمبر کو عدالت میں دائر کی گئی تھی جس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ظلم اور زیادتی ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست گذار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ روکنے کیلئے حکم امتناع جاری کیا جائے۔ سماعت کے بعد عدالت نے نگران وزیراعظم، سیکرٹری پیٹرولیم اور کمشنر گوجرانوالہ کو طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے تینوں کو 20 ستمبر کیلئے طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے