خالد خراسانی

پاکستان کو مطلوب دہشتگرد ٹی ٹی پی کے ترجمان خالد خراسانی ہلاک

اسلام آباد (پاک صحافت) متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تحریک طالبان کے ترجمان خالد خراسانی جو پاکستان کو انتہائی مطلوب تھا افغانستان میں ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی اہم دہشت گرد محمد خراسانی افغان صوبے ننگرہار میں مارا گیا ہے۔ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد محمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ جو آج افغانستان میں ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد خراسانی کا اصلی نام خالد بلتی تھا اور محمد خراسانی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا۔ دہشت گرد شاہد اللہ شاہد کے بعد محمد خراسانی کو ٹی ٹی پی کا ترجمان بنایا گیا تھا۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد دہشت گرد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا تھا جہاں وہ میرانشاہ میں دہشت گردی کا مرکز چلا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے