حمزہ شہباز

گزشتہ رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے  پنجاب اسمبلی کی کاروائی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا۔ خیال رہے کہ حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کی کاروائی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جھرلو اور ہیرا پھیری کر کے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا، پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کر کے حکومت نے بدنیتی اور بددیانتی ثابت کر دی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز  نے اپنےردعمل میں مزید کہا کہ دھوکے سے اسمبلی کی کارروائی شروع کر کے جعلی گنتی کی گئی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بدترین دھاندلی کے خلاف آئینی  اور قانونی آپشنز استعمال کیئے جائیں  گے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے