کورونا وائرس

کورونا کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی، 24 گھنٹوں میں 1808 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 808 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 597 ہو گئی۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 84 فیصد ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 670 کورونا مریض شفایاب بھی ہوئے۔  خیال رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 38 ہزار 622 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 162 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 13 ہزار 873 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے