کورونا

کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق، مثبت کیسزکی شرح 4.89 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا مزید 32 افراد کی جانیں نگل گیا، جس کے بعد  ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 971 تک جا پہنچی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید ایک ہزار 841 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 10 لاکھ ایک ہزار 875 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان بھر میں 24 گھنٹے کے دوران 37 ہزار 636 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مثبت کیسزکی شرح 4.89 فیصدرہی۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1310 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار 782 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 54122 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے