عبدالقادر پٹیل

کورونا وائرس سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ وزیر صحت

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ عوام کورونا وائرس سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہم پیغام دیتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ کورونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے اور کورونا وائرس کی صورت کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے دوران ماسک کا استعمال کریں اور زیادہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے