فیصل کریم کنڈی

کوئی باعزت شخص دوستوں کے دیے تحفے نہیں بیچتا۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کوئی بھی باعزت شخص دوستوں کے دیے ہوئے تحفے نہیں بیچتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کی دنیا میں عزت ہے کیونکہ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف مزاحمت کی ہے۔ آصف زرداری کا سیاست میں اعلی مقام ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا ہے کہ آصف زرداری نے 73ء کا آئین بحال کیا، سابق صدر نے اپنے دور میں خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو شناخت دی۔ پی پی ترجمان نے کہا کہ عمران خان کی عزت یہ تھی کہ ایک ملک کے حکمران نے اُنہیں جہاز سے اتار دیا، کوئی باعزت شخص دوستوں کے دیے ہوئے تحفے نہیں بیچتا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے