راجہ فاروق حیدر

کشمیر پر امریکی ثالثی تسلیم کرنا سب سے بڑی بے وقوفی ہے۔ راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر امریکی ثالثی کو قبول کرنا عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کی سب سے بڑی بے وقوفی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ اگست کو کشمیریوں کے خلاف ہونے والا اقدام عمران خان اور نریندر مودی دونوں کی رضا مندی سے ہوا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر صرف اقوام متحدہ میں تقریر کرنا کافی نہیں تھا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان کا آفس اس میں استعمال ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو آزاد کشمیر کے الیکشن ہونے ہیں، جو ایک خاص قومی بیانیے پر لڑے جارہے ہیں، ایک ہمارا اور ایک مخالفین کا بیانیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے