مصطفی کمال

کشمیر میں انتخابات کا بازار لگے گا، مصطفی کمال

کراچی (پاک صحافت) پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق خطاب میں کہا ہے کہ کشمیر میں انتخابات کا بازار لگے گا، ان کاکہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کوئی بھی جماعت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ نہیں مانگ رہی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی کشمیر کالونی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ  ہر وقت کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی) کا جلسے سے خطاب کے دوران مزید  کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں عوام 70 سال سے مظالم برداشت کر رہے ہیں، وہاں نوجوان آج بھی پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے