مراد علی شاہ

کراچی کے ترقیاتی کاموں کو صوبائی اور ملٹری قیادت نے مل کر کیا، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں کو صوبائی اور ملٹری قیادت نے مل کر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے سے یہ فائدہ ہوا کہ کام تیزی سے مکمل ہوئے، پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ سب نے کراچی کو بہتر کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پراونشل کوآرڈینیشن اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی کا 11واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، میئر کراچی، کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم نائن اور این فائیو روڈ پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پروجیکٹ کو اکتوبر 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔

واضح رہے کہ  اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل افتخار بابر نے کہا کہ یہ ملک یہ شہر ہم سب کے ہیں، ملک کے شہروں کی ترقی اور عوام کی بہبود ہم سب کا فرض ہے۔ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایم نائن، این فائیو روڈ پروجیکٹ 22 کلومیٹر طویل اور 4 رویہ ڈوئل کیرج وے ہے، لنک روڈ 2 بلین روپے کی لاگت سے این فائیو کو ایم نائن کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، پروجیکٹ کے 5 گراؤنڈ پر چوراہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے