فون

جاپانی کمپنی شارپ کی جانب سے فلیگ شپ فون اکیوس آر 6 متعارف

ٹوکیو (پاک صحافت) جاپان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی شارپ کی جانب سے فلیگ شپ فون اکیوس آر 6 متعارف کرا دیا گیا ہے۔  اس فلیگ شپ فون  کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے بیک پر صرف ایک ہی کیمرا ہے مگر وہی متعدد کیمروں پر بھاری ہے کیونکہ اس میں ایک انچ کا بڑا سنسر دیا گیا ہے۔ درحقیقت یہ کسی بھی موبائل فون میں نصب سب سے بڑا کیمرا سنسر ہے۔

تفصیلات کے مطابق فون میں دنیا کا پہلا پرو ایگزو او ایل ای ڈی 6.67 انچ اسکرین دی گئی ہے جس میں ایک ہرٹز سے 240 ہرٹز ڈائنامک ریفریش ریٹ دیا گیا ہے۔ اکیوس آر 6 میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے۔ فون کا بیک کیمرا 20 میگا پکسل فوٹو لے سکتا ہے جبکہ فرنٹ لینس کو بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔ بیک پر مین کیمرے کے ساتھ ایک ٹی او ایف سنسر بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی شارپ کی جان سے متعارف کرائے گئے نئے فون کے بیک پر مین کیمرا بہت کم روشنی میں بھی زبردست کام کرتا ہے اور فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔ فون کا فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے جبکہ 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اکیوس آر 6 واٹر پروف اور ڈسٹ پروف ہے۔ کمپنی کی جانب سے فی الحال فون کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے