عبدالقادر پٹیل

چین نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیر صحت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ چین نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیوناییزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر چین نے پاکستان کو ہیپاٹائیٹس اے ویکسین کی ایک لاکھ خوراک عطیہ دی جبکہ وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے ساینوویک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گاؤ چیانگ سے عطیہ وصول کیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران بھی چین فوراً پاکستان کی مدد کو آیا۔سیلاب کی بدولت پاکستان کو شدید جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد بھی نہیں تاہم تباہی کا سامنا ہمیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

گیمبیا: اسحاق ڈار کی ترک و آذربائیجانی ہم مناصب سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے او …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے