چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر تحقیقات پر حکمِ امتناع ختم

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر تحقیقات پر حکمِ امتناع ختم کر دیا۔ خیال رہے کہ عدالتِ عالیہ کے جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی متفرق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر پر ایف آئی اے کی انکوائری کے معاملے پر وفاقی حکومت کی حکمِ امتناع ختم کرانے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔عدالتِ عالیہ نے سائفر تحقیقات پر جاری حکمِ امتناع واپس لے لیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے کو سائفر کے معاملے پر تحقیقات کی اجازت مل گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف سائفر تحقیقات روکنے پر وفاقی حکومت کی متفرق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے