مراد علی شاہ

متاثرین کو ضروری سامان مہیا کیا جائے، خیموں کی اشد ضرورت ہے تاکہ متاثرین کو دے سکیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ضروری سامان مہیا کیا جائے، خیموں کی اشد ضرورت ہے تاکہ متاثرین کو دے سکیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت رین ایمرجنسی، ریلیف اور ریسکیو کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں نے صوبے کے کافی اضلاع کا دورہ کیا ہے، میں نے دیکھا ہے کہ کچے مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔ فصلیں تباہ ہیں، روڈ، سڑکیں، سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں سندھ حکومت ، انجینئرنگ کور اور کور فائیو کے متعلقہ نمائندے مل کر نقصانات کا سروے کریں۔ نقصانات کا تخمینہ یونین کونسل کے ذریعے لگایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے نے 186000 خیموں کا آرڈر دیا ہے، کور 5 ہمیں خیمے کی خریداری میں مدد کرے جبکہ فنڈز ہم دیں گے۔ ہم ٹینٹ سٹی بھی بنائیں گے اور کچھ دیہاتوں میں بھی تقسیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے