چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ دے دی گئی۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہینِ الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس میں ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی نے کہا کہ 2 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے، آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔ ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ 2 اگست کو باقی کیسز کی سماعت ہے۔ اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے