اختیار ولی خان

چیئرمین پی ٹی آئی سمیت سب چوروں کو قومی خزانہ لوٹنے کا حساب دینا ہو گا، اختیار ولی خان

پشاور (پاک صحافت) ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ایک ایک چور کو قومی خزانہ لوٹنے کا حساب دینا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اختیار ولی خان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اسد قیصر کرپشن کے الزامات میں گرفتار ہیں انہیں کوئی الزام زیب نہیں دیتا، پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی ہے، ثاقب نثار اور باجوہ والی سپورٹ نہیں مل رہی، نواز شریف چوتھی بار وزیرِ اعظم بنیں گے۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے کہا کہ اسد قیصر تو کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے، ثاقب نثار اور باجوہ کی مدد سے اسد قیصر اسپیکر بنے تھے۔ترجمان مسلم لیگ ن خیبر پختون خوا نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ گزشتہ 10 سال میں اسد قیصر کے اثاثوں میں کئی گُنا اضافہ کہاں سے ہوا؟

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے