چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع

اسلام آباد (پاک صحافت) سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر اور عمیر نیازی جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم بھی سماعت میں حاضر رہی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کے بعد شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی۔ اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے عدالتی عملے نے شاہ محمود قریشی کی حاضری لگوا کر انہیں جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ کر دیا۔ عدالتی عملے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سماعت کی تاریخ ہی شاہ محمود قریشی کی سماعت کی بھی اگلی تاریخ ہے، دونوں افراد کے لیے 10 اکتوبر کی تاریخ اگلی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے