شہباز شریف

تبدیلی کے تین سال غریب عوام کے لئے ظلم کی تین صدیاں بن گئے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  تبدیلی کے تین سال غریب عوام کے لئے ظلم کی تین صدیاں بن گئے۔  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام آج تین سال پہلے کے پاکستان کو حسرت سے یاد کر رہے ہیں، مہنگائی نے ان کی زندگی کا سکھ چین چھین لیا، تین سال میں عوام کو صرف مہنگائی، کرپشن اور مایوسی ملی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پی  ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ  افسوس تین سال میں یہ تبدیلی آئی کہ پاکستان کو دنیا کا مہنگا ترین ملک بنادیا، پی ٹی آئی کے تین سال منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں کے سال ثابت ہوئے، تین سال مافیاز کے لئے کھاؤ پیو مزے اڑاؤ کے سال ثابت ہوئے۔ تین سال میں ملک اور عوام کی قسمت کھوٹی کردی گئی، مزدور، ریڑھی والے سے لے کر صنعتکار تک سب ہاتھ مل رہے ہیں، مہنگائی نے عوام کو کچل کررکھ دیا، ٹیکسوں کی بھرمار نے جان نکال دی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ  عوام کو نوازشریف دور کی 5.8 فیصد کی ترقی یاد آ رہی ہے،  3 فیصد مہنگائی، 35 روپے آٹا، 52 روپے کلو چینی سب یاد آرہا ہے، نئے پاکستان کے دعویداروں نے عوام کو کنگال اور مقروض کردیا، ملک پر بدترین 16000 ارب سے زائد قرض بڑھ گیا، پچاس لاکھ لوگ بے روزگار اور دو کروڑ خط غربت سے نیچے چلے گئے، تین سال پہلے عوام کو دکھائے سہانے خوابوں کی تعبیر انتہائی ڈروانی اور وحشت ناک نکلی، نہ تعلیم، صحت بہتر ہوئی نہ روزگار، آٹا چینی سستا ہوا نہ ہی دوائی اور علاج۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے