صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ کیجانب سے فلسطینیوں کی حمایت میں عالمی سربراہان کے نام خطوط ارسال

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فلسطینیوں کی حمایت میں عالمی سربراہان کے نام خطوط ارسال کرکے اسرائیلی مظالم کو رکوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی نے مسجد اقصی میں فلسطینی نمازیوں پر حملے پر عالمی سربراہان کے نام خطوط بھیج دئے ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر متعدد ممالک کے پارلیمانی سربراہان کو ارسال کئے گئے خطوط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے لکھا ہے کہ پاکستانی عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے سربراہان سے مخاطب ہوں، آپ کی توجہ ماضی قریب میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کی طرف دلاتا ہوں۔ صادق سنجرانی نے خط میں لکھا کہ مسجد اقصی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے مقدس جگہ ہے، اس اقدام سے تمام انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے خط میں مزید تحریر کیا ہے کہ رمضان المبارک میں اسرائیلی افواج کا نمازیوں پر حملہ انسانی حقوق اور عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر ظلم و بربریت نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ کسی مذہب کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے خط میں تحریر کیا کہ سربراہان پارلیمنٹ اس ظالمانہ اقدام کی مذمت اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے