بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کریں گے، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی جیت سے جمہوری قوتوں کو  امید ملی ہے، ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ خیال رہے کہ پی پی چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں سینیٹ انتخابات کا معاملہ ایجنڈے میں سرفہرست رکھنے پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوز رداری نے مزید کہا کہ  کامیابی کے سو  باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، اس کامیابی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم ضمنی انتخاب، سینیٹ الیکشن کابائیکاٹ کرتے تو سوچیں کہاں کھڑے ہوتے، ہمیں سینیٹ میں عددی برتری ثابت کرنےکاچیلنج دیاگیااورہم اس میں سرخروہوئے۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم  یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا مشترکہ امیدوار نامزدکرے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کا مشترکہ امیدوار نامزد کردیا ہے۔ خیال رہے کہ پی ڈی ایم اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کی تجویز پیش کی تھی جس کی عوامی نیشنل پارٹی نے بھی حمایت کی۔ تاہم  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے ابھی تک کوئی نام سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے