بلاول بھٹو

چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ چیئرلفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی جانیں بچانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی جانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ چیئر لفٹ میں موجود بچوں اور اساتذہ کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیج دیے جائیں۔ انہوں نے چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

اس سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خستہ حال اور حفاظتی معیار پر پورا نہ اترنے والی چیئر لفٹس کو فوری بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ بٹگرام کی تحصیل الائی میں پہاڑوں کے درمیان چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

گہری کھائی پار کرنے والی چیئر لفٹ رسی ٹوٹنے سے صبح 7 بجے سے پھنسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

دبئی لیکس

دبئی پراپرٹی لیکس؛ پاکستانی 11 ارب ڈالرز کی جائیداد کے مالک نکلے

اسلام آباد (پاک صحافت) دبئی میں غیر ملکیوں کی تقریبا 400 ارب ڈالرز کی جائیدادوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے