چوہدری شجاعت

چوہدری شجاعت کیجانب عمران خان کو محتاط رہنے کا مشورہ

لاہور (پاک صحافت) چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے مشیروں اور ارد گرد موجود لوگوں کے مشوروں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے، دوست نما دشمن وزیراعظم کے آس پاس کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کوئی مشیر ایڈوائس دیتے ہیں تو اس میں کوئی نہ کوئی اینگل ہوتا ہے، وزیراعظم اپنے مشیروں اور ترجمانوں کے غلط مشورے پر محتاط رہیں۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا مجھے ہٹایا گیا تو پہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا، عمران خان کا یہ بیان کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا کسی دشمن نما دوست نے دیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یہ دیکھیں کہ ان کے مشیر کس کی گیم کھیل رہے ہیں، وہ اپنی سوچ کے مطابق چیزوں کو اچھالتے ہیں، نقصان عمران خان کو ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے