خورشید شاہ

خورشید شاہ کے حق میں سپریم کورٹ سے تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ نے پی پی رہنما سید خورشید شاہ کے حق میں تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق نیب ان کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب خورشید شاہ اور فیملی ممبر کے اثاثوں سے متعلق ٹھوس مواد پیش نہیں کرسکا، نیب کے پاس بے نامی داروں کی جائیداد خورشید شاہ کی ہونے کے شواہد نہیں ہیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے محض بے نامی داروں کا الزام لگایا گیا، نیب نے خورشید شاہ کے اثاثوں کی سیل ڈیڈ مالیت مسترد کرنے کا ٹھوس قانونی جواز پیش نہیں کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے خورشید شاہ کی زرعی آمدن کا تخمینہ قانون کے مطابق نہیں لگایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے