چوہدری برادران

چوہدری برادران کا پی پی رہنما سے رابطہ، آصفہ بھٹو کی خیریت دریافت کی

لاہور (پاک صحافت) چوہدری برادران نے گزشتہ روز زخمی ہونے پر آصفہ بھٹو سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی ہمت کو داد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی نے پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنماء رخسانہ بنگش کو فون کیا، لانگ مارچ کے دوران آصف علی زرداری اور شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کے زخمی ہونے پر خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری سے اظہار ہمدردی کیا، ان کا کہنا تھا کہ بہادر ماں کی بہادر بیٹی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہونے کے باوجود مارچ کو چھوڑ کر نہیں گئی۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ زخمی ہونے کے بعد دوبارہ سے لانگ مارچ میں شامل ہونا ہمت کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے