جان اچکزئی

دہشتگردوں کی پشت پناہی افغانستان کو لے ڈوبے گی۔ جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی پشت پناہی افغانستان کو لے ڈوبے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹانک اور کرک واقعہ میں ملوث دہشتگرد طالبان کا بھائی ہے، آئی ایم ایف بورڈ جلد 700 ملین ڈالرز جاری کردے گا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی بہترین ڈپلومیسی کی بدولت امریکہ کا کامیاب دورہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جس کے مثبت اثرات عام صارفین تک پہنچیں گے۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی کاوشوں اور آرمی چیف کے وژن سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اسٹاک ایکسچینج 65 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گئیہے، ڈالر کی قدر کم جبکہ اسمگلنگ، ہنڈی اور حوالہ کے غیر قانونی سرگرمیوں کو کنٹرول کرلیا گیا ہے۔ آرمی چیف کی بہترین قیادت سے جی سی سی ممالک کے ساتھ بھی بہترین تعلقات قائم کرنے میں حکومت کامیاب ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جعلی شناختی کارڈز کی نشان دہی پر تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار شناختی کارڈز بلاک کردیے ہیں، آج کے دن سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کو شہید کیا گیا۔ اسکول کے بچوں کو شہید کرنے والوں کیخلاف فیصلہ کن آپریشنز ضرب عضب اور ردالفساد کے بعد دہشتگردی کا صفایا ہوا۔ بدقسمتی سے پھر ٹی ٹی پی و دیگر دہشتگرد گروپس سرگرم ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے