بارش

ملک بھر میں 28 اپریل سے 7 مئی تک بارش کا امکان

کراچی (پاک صحافت) ملک بھر میں 28 اپریل سے 7 مئی تک بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات یا جمعہ سے بارشوں کا طاقتور اور طویل سسٹم ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔ 28 اپریل سے 7 مئی تک کراچی سے کشمیر تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے 90 فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوگی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے سبب گوادر،  پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے