رانا ثناءاللہ

چوروں کیساتھ جمہوری طریقے سے نمٹیں گے اور انصاف ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چوروں اور نااہلوں سے جمہوری طریقے کے ساتھ نمٹیں گے اور عوام کو جلد انصاف دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے وزیراعظم نیازی کی پارٹی کو مسترد کردیا ہے، عمران خان نے جو بھی سرپرائز دینا ہے دیں، ہم تیار ہیں۔ سب سے بڑا سرپرائز قوم کو اپوزیشن دے گی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جو ان کے اعمال تھے، جو ساڑھے تین چار سال میں انہوں نے جرم کئے، انہیں ایک ایک جرم کا حساب دینا ہوگا۔ پی ٹی آئی کے کسی چور کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ قوم سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کو معافی کی آفر موجود ہے، معافی مانگنا یا نا مانگنا انکی مرضی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے