پی پی چیئرمین

چترال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب ہونے والی مشکلات عوام کے لئے تباہ کن ہیں، بلاول

اسلام آباد   (پاک صحافت)  وفاقی وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چترال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب ہونے والی مشکلات عوام کے لئے تباہ کن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں چترال میں گلیشیئر کے پھٹنے سے دریا میں طغیانی کی صورت حال کے بعد عوامی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے مختلف حصوں کا زمینی راستہ منقطع ہونے سے عوام مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ اپر چترال میں اکثر گھر زمین بوس ہوگئے، موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب ہونے والی مشکلات عوام کے لئے تباہ کن ہیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے سے متعلق قومی ادارے کے حکام فی الفور چترال کے عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کل ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 2 روز قبل ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے