رئیسی

ایران کے صدر نے مسلم دنیا کے مسائل کے حل کا راستہ بتایا

تھران {پاک صحافت} اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کے مسائل کے حل کا واحد راستہ مزاحمت ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے یوم مزاحمت اسلامی کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف مزاحمت ہی سے عالم اسلام کے مختلف مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ناجائز صیہونی حکومت مکمل خوف و ہراس میں مبتلا نظر آتی ہے جس کی صرف ایک وجہ ہے اور وہ ہے فلسطینی مزاحمتی جماعتوں کی بڑھتی ہوئی طاقت۔ صدر رئیسی نے عظیم ایرانی جنگجو شہید قاسم سلیمانی اور حسین ہمدانی سمیت مزاحمت کے تمام جنگجوؤں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایرانیوں سمیت دنیا کے تمام آزادی پسند مزاحمتی جنگجو مزاحمتی جنگجوؤں کی قربانیوں کے مرہون منت ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی اعلیٰ ثقافتی انقلابی کونسل نے اسرائیل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں لبنان کی عوامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی تاریخی فتح کے پیش نظر ایرانی کیلنڈر کے پانچویں مہینے مرداد کی 23 تاریخ کو ‘اسلامی مزاحمت’ کا دن قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مقاومتی راہبر

راےالیوم: غزہ میں مزاحمتی رہنما رفح میں لڑنے کے لیے تیار ہیں

پاک صحافت رائے الیوم عربی اخبار نے لکھا ہے: غزہ میں مزاحمتی قیادت نے پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے