سراج الحق

چترال سے گوادر تک ملک کے عوام تبدیلی کے مضر اثرات سے متاثر ہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت چترال سے گوادر تک ملک کے عوام تبدیلی کے مضر اثرات سے متاثر ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ’گوادر کو حق دو تحریک‘‘ کے تحت ساحلی شہر میں ہزاروں خواتین کی ریلی بلوچستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔ عورتوں کا اپنے شیرخوار بچے اٹھا کر سڑک پر آنا معاملے کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ صوبے میں پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ دیہی خواتین سڑکوں پر آئی ہوں۔ گوادر کے وسائل پر کچھ مافیاز نے قبضہ کر رکھا ہے ۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مجبوروں کی آواز سنیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ گوادر کو گیم چینجر کہا جاتا ہے مگر وہاں صدیوں سے بسنے والے بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ حکمرانوں کا رویہ خود لوگوں کو تشدد کی طرف راغب کر رہا ہے۔ جب جمہوری معاشروں میں عوام کو حق نہیں ملے گا تو وہ مجبوراً دوسرا راستہ اختیار کریں گے۔ غریب ماہی گیروں سے روزگار چھین لیا گیا۔ علاقے میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا تک دستیاب نہیں۔ خواتین نے گھر کے مرد حضرات کا روزگار ختم ہونے کی وجہ سے مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے