حمزہ شہباز

چار سال بعد عید الاضحی پر لاہور صاف ستھرا دیکھنے کو ملا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ چار سال کے بعد پہلی مرتبہ پنجاب کا دارالحکومت لاہور عیدالاضحی کے موقع پر صاف ستھرا دیکھنے کو ملا اور عوام خوشحال نظر آئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال بعد عیدالاضحیٰ پر لاہور صاف ستھرا دیکھنے کو ملا جس پر تمام افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمیں آگے بڑھتے جانا ہے، انتظامیہ نے عید کے موقع پر صفائی کا بہترین کام کیا، جذبے کے ساتھ کام کرکے پنجاب کو صاف ستھرا کر دیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ اپنی محنت اور لگن سے عوام کو بہترین پنجاب دینا ہے، لاہور کو مزید بہتر اور خوبصورت بنائیں گے، جلد تمام چیلنجز پر قابو پالیں گے، افسر اچھے ہوں تو ادارے ترقی کرتے ہیں، سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ وزیراعلی نے بہترین کار کردگی پر افسران کو سرٹیفکیٹ بھی دیے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

وزیرِ اعلیٰ کے پی بس دھمکیاں دیتے ہیں، آج تک نہیں سنا کہ وہاں کوئی پروجیکٹ شروع ہوا، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کے پی انتظامیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے