حافظ حمداللہ

عمران نیازی جمہوریت کے چہرے پر تاریخ کا سیاہ دھبہ ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی جمہوریت کے چہرے پر تاریخ کا بدنما سیاہ دھبہ ہے، ملک میں آمریت کو فروغ دینا ان کا اصل ہدف و مقصد ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 جولائی پنجاب گراؤنڈ پر تاریخی سیاسی ٹونٹی ٹونٹی ہوگا، عمران اینڈ گوگی الیون شرمناک اور عبرتناک شکست سے دوچار ہوگا۔ بیساکھیوں کے بغیر ان کی شکست یقینی ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ مریم اینڈ نواز الیون کی بھاری سکور سے جیت یقینی ہے، اس بار کھیل میں کپتان کے ساتھ بابا رحمتے بابا چومے اور امپائر نہیں ہے۔ عمران نیازی جمہوریت کے نام پر جمہوریت کے چہرے پر تاریخ کاسیاہ دھبہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے