رحمان ملک

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور نامور سیاستدان انتقال کرگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما، محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھی اور پاکستان کے نامور سیاستدان رحمان ملک کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رحمان ملک گذشتہ 20 روز سے کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سینیٹر رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق انتقال کے بعد میت کو گھر منتقل کردیا گیا ہے، رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کے ترجمان ریاض علی طوری نےکہا کہ سابق وزیر داخلہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ملک کے نامور سیاستدان سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے