بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی کی 50، کے پی میں 12 سیٹیں حاصل کرنے کا ٹارگٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 50 اور کے پی میں 12 سیٹیں حاصل کرنے کا ٹارگٹ ہونا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی 80 سے زیادہ سیٹیں حاصل کر لیں تو وزارت عظمیٰ کے حقدار بن سکتے ہیں، الیکشن میں محنت کریں تو وزیرِ اعظم اور صدر کا عہدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو توجہ کے ساتھ محنت سے الیکشن لڑنا ہے، ہم نے مسائل حل کا جو پروگرام دیا ہے وہی ملک کو بحران سے نکال سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں این اے 127 لاہور سے بلاول بھٹو کی انتخابی مہم بھرپور چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے انتخابی حلقے میں کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے