پیٹرول

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نئی سمری پر کام شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس کی شرح کو کم کرکے بھی عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے نئی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد 15 اگست کو نئی قیمتوں کا اعلان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی

جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں گا، قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا جرم نہیں ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جہاں چاہوں گا انوسٹمنٹ کروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے