نیر بخاری

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط معاہدات کا خمیازہ ہے، نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے سابق حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط معاہدات کا خمیازہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے جاری بیان  میں تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  عوام کو ریلیف فراہمی میں پی ٹی آئی دور کی بچھائی تاریخی قرضوں کی بارودی سرنگیں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکلنے کیلئے خود انحصاری اور خود کفالت کے مشکل فیصلے کرنے ہونگے۔

واضح رہے کہ سید نیر بخاری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ صد مملکت، وزیراعظم سمیت تمام وزراء اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے افسران کا پیٹرول 50 فیصد کم کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔  نیر بخاری نے مزید کہا کہ حکومتی سرکاری سطح پر 50فیصد پیٹرول بچت کا ریلیف اشیاء ضروریہ پر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے