اعظم نذیر تارڑ

ملک کو انتشار کی طرف لیکر جانے کی بجائے مسائل کا حل نکالیں، اعظم نذیر تارڑ

اسلام  آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک کو انتشار کی طرف لیکر جانے کی بجائے مسائل کا حل نکالیں، اشتہاری، بناوٹی باتوں کی بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں انتشار چھوڑ کر ٹھنڈے دل کیساتھ کام کرنا ہوگا اور ہم سب نے ملکر اس ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو جلسہ گاہ بنانا ہے اور وہی باتیں کرنی ہے تو زبان ہم بھی چلا سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس ایوان کی روایات کی پاسداری ضروری ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چار سالوں میں یہ ملک کو ڈیفالٹ چھوڑ کر گئے ہیں، معیشت کا بیڑہ غرق انہوں نے کیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس کے دوران اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی رنجیریں انہوں نے ہی ہم پر ڈالی ہیں اور اب جھوٹ بول رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی غلامی سے راتوں رات نکلنا ممکن نہیں اور سب کو معلوم ہے کہ سبسڈی واپس لینے کی وجوہات کیا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عام عوام کو سبسڈی دینے کے معاملات وزیراعظم کی ٹیبل پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے