پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پی ڈی ایم کی جانب سے پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔ اتحادی جماعتوں کی جانب سے الیکشن نہ لڑنے کی وجوہات کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو تین ماہ کیلئے کون کون الیکشن لڑے گا؟ میرا خیال ہے کہ ہمیں ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے، میرا خیال ہے کہ ہمیں ان 35 حلقوں پر ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے