شازیہ مری

پی ڈی ایم جماعت نہیں بلکہ حکومت مخالفت اپوزیشن اتحاد ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کوئی جماعت نہیں بلکہ حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے۔ پیپلزپارٹی کے بغیر یہ اتحاد نہیں چل سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اگر اسمبلیوں سے استعفے اتنے ضروری تھے تو مسلم لیگ ن ابھی تک اسمبلی میں کیوں بیٹھی ہے۔ پی ڈی ایم کو اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف استعمال کرنے کی مسلم لیگ نون کو وضاحت دینی ہوگی۔ پیپلزپارٹی کے بغیر ن لیگ استعفے دینے کو تیار نہیں ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں سوال کریں گے اپوزیشن اتحاد کی مخصوص جماعتوں کا خفیہ اجلاس کیوں بلایا گیا۔ اگر مسلم لیگ نون پی پی پی کے خلاف چارج شیٹ لائے گی تو ہمارے پاس بھی ن لیگ کے لیے چارج شیٹ ہے۔ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اکثریتی جماعت ہونے کی حیثیت میں اپنا اپوزیشن لیڈر منتخب کرایا، یہ کوئی جرم نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے