مریم اورنگزیب

پی ٹی وی پاکستان کی قومی شناخت ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی وی پاکستان کی قومی شناخت ہے۔  پاکستان کے عوام 35 روپے لائسنس فیس کی مد میں پی ٹی وی کو ادا کرتے ہیں، ان ذرائع آمدن سے پی ٹی وی اپنے خراجات پورے کرتا ہے، 2014 کے دھرنے میں عمران خان نے اس ادارے پر حملہ کروایا اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی قومی نشریاتی ادارہ اور ریاست کی آواز ہے۔ پی ٹی وی کی وجہ سے باقی براڈ کاسٹرز نے بھی جنم لیا، پاکستان کے عوام کو میڈیا کے ذریعے خبر ملتی ہے، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، پی ٹی وی اسپورٹس واحد اسکرین ہے جس سے پی ٹی وی ریونیو حاصل کرتا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت نے پاکستان کے عوام کو سبز باغ دکھائے، انہوں نے ریڈیو اور پی ٹی وی کی عمارتوں کو نیلام کرنے کی کوشش کی، ہماری حکومت آئی تو معلوم ہوا پی ٹی وی اسپورٹس کا کرکٹ رائٹس کے لئے نجی چینلز سے معاہدہ ہوا ہے۔ آسان راستہ تھا کہ فوری طور پر پریس ٹاک کر کے الزام لگاتے اور انہیں جیلوں میں ڈال کر بھول جاتے، سابق دور میں پی ٹی وی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے نتائج آج پی ٹی وی بھگت رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے