عطا تارڑ

پی ٹی آئی کے کارکنان نے جج صاحب کے ساتھ بدتمیزی کی اور نعرے لگائے، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے کارکنان نے جج صاحب کے ساتھ بدتمیزی کی اور نعرے لگائے۔ انہوں نے بتایا کہ نعرے ان کی موجودگی میں لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں عدالت میں موجود تھا جب پی ٹی آئی کے کارکنان نے جج صاحب کے ساتھ بدتمیزی کی اور نعرے لگائے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے نعرے لگانے کی وجہ سے عدالت نے وارننگ جاری کی، میں نے رضا کارانہ طور پر کہا کہ ہم عدالت سے باہر چلے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ عطاء اللّٰہ تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ ان لوگوں نے عدالت کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی، آج ان لوگوں نے کورٹ روم کو سیاسی جلسہ گاہ اور سیاسی اکھاڑہ بنانے کی کوشش کی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عدالتوں میں اگر یہ ماحول چلتا رہا تو کوئی جج ان کے خلاف کیس نہیں چلا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے