سراج الحق

پی ٹی آئی کے تبدیلی اور اصلاحات کے وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے جانے والے تبدیلی اور اصلاحات کے نعرے اور وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایوان اقبال میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام یوتھ گیدرنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرسودہ نظام نے سات دہائیوں سے ملک میں جڑیں گاڑھی ہوئی ہیں اور اس کی محافظ پارٹیاں اور چہرے بدل بدل کر عوام کی گردن پر سوار ہوتے ہیں۔ وزیراعظم کی تبدیلی یہ ہے کہ انہوں نے جھوٹ کو یوٹرن کا نام دے دیا۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساڑھے تین برس میں قوم کی محرومیوں اور مجبوریوں میں مزید اضافہ ہوا۔ انتخابی اصلاحات لانے کے دعوے کیے گئے مگر ہر ضمنی انتخاب میں پیسے چلے۔ اب بلدیاتی الیکشنز کو چرانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ ملک پر براجمان وڈیرے، جاگیردار اور کرپٹ سرمایہ دار چاہتے ہیں، ہر ادارے پر ان کا قبضہ ہو، ایوانوں کے باہر اور اندر ان کے نعرے لگیں، ملیں فیکٹریاں ان کی ہوں اور وہ جاتے ہوئے یہ مراعات اپنے پوتوں اور نواسوں کو عنایت کرجائیں۔ حکمران طبقہ چاہتا ہے کہ 22 کروڑ عوام ان کے ملازم بنے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کرغزستان سفارتخانے کے ناظم الامور کو ڈیمارش کیلئے دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبا کے خلاف تشدد کے واقعات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے