شہباز شریف

پی ٹی آئی حکومت نے کسان اور زراعت کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے گزشتہ تین سال میں کسانوں اور ملکی زراعت کو بے تحاشہ نقصان پہنچایا ہے، جس کا ازالہ ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کسانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت دیہات میں شہروں سے زیادہ مہنگائی ہے، کسان کی فی کس آمدن کم ہوئی، گندم اور چینی بھی آج باہر سے منگوائی جارہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کسانوں، ہاریوں اور زمین کو آباد کرنے والوں کا وطن ہے، اس کی ترقی زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے، پاکستان کو سبز انقلاب کی ضرورت ہے، کسان خوش حال ہوگا تو پاکستان خوش حال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کسانوں اور زراعت کی ترقی کے لئے مثالی کام کیا، کسانوں کو اربوں روپے کا کسان پیکیج اور بلاسود قرضے دئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے