اسلم غوری

نیازی اور اس کی دو نمبر کابینہ کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے، اسلم غوری

پشاور (پاک صحافت) جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ دوچار روز صبر کرلیں ، نیازی اور اس کی دو نمبر کابینہ کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہی۔

تفصیلات کے مطابق اسلم غوری نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ دوچار روز صبر کرلیں ، نیازی اور اس کی دو نمبر کابینہ کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے، تین ساڑھے تین سال جن اتحادیوں کو پوچھا تک نہیں، ان کے گھروں کے پھیرے لگوانے کے بعد تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور کامیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسلم غوری نے اپنے ردعمل میں مزید کہاکہ حکمرانوں کے چہروں پر اُڑتی ہوائیاں بتا رہی ہیں کہ یہ اندر سے کس قدر خوف زدہ ہیں، فواد چوہدری کو مفت مشورہ ہے کہ وہ کسی اور باس کو منتخب کرلیں ، ادھر ادھر منہ مارنے کی عادت پرانی ہے۔ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے، ملکی ترقی زیرو فیصد پر لانے اور مہنگائی کا طوفان لانے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے