پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر نادیہ عزیز نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نادیہ عزیز نے کہا ہے کہ پاک فوج ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیر ہے، 9 مئی کے واقعات قابل افسوسناک ہیں ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کی اور نہ ہی ایسا کرنے کا سوچ سکتی ہوں۔

نادیہ عزیز کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔ میں سیاست سے ریٹارمنٹ کا اعلان کرتی ہوں، تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی حیثیت میں ملک کی خدمت کرتی رہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

وزیراعظم نے بلوچستان کے زمینداروں کے مطالبات مان لیے۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے بلوچستان کے زمینداروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے