خواجہ سعد رفیق

کورکمانڈر ہاؤس میں آگ پٹرول سے نہیں کیمیکل سے لگائی گئی۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس میں آگ پٹرول سے نہیں بلکہ کیمیکل سے لگائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس کے دورے کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سب جانتے ہیں یہ قائداعظم کا گھر اور کورکمانڈر ہاؤس ہے، تحریک انصاف کی ساری لیڈر شپ یہاں موجود تھی۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں۔ دنیا کی کوئی قوم اپنی فوج کو شرمسار نہیں کرتی، کورکمانڈر اور ان کی اہلیہ سے بدتمیزی کی گئی، یہ کس طرح کے لوگ ہیں۔ ماضی میں کسی نے حساس تنصیبات پر حملے کا سوچا تک نہیں مگر تحریک انصاف کے شرپسندوں نے 3 اطراف سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جو کام بھارت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نہیں کر سکے وہ آپ نے کردیا۔ یہ کارکنان نہیں دہشت گرد تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے