پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کا پنجاب کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے پنجاب کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے وسطی پنجاب کے ساتوں ڈویژن کا زوم اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لاہور اربن و رورل، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈویژنل و ڈسٹرکٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں وسطی پنجاب کے 202 انتخابی حلقوں کے امیدواروں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے